رمضان بازاروں میں مٹن اور بیف دستیاب نہیں، صارفین کو مہنگائی اور قلت کا سامنا

رمضان بازاروں میں مٹن اور بیف دستیاب نہیں، صارفین کو مہنگائی اور قلت کا سامنا

روزہ دار صارفین رمضان کے بازاروں میں سستے گوشت کی تلاش میں ہیں، لیکن مٹن اور بیف کے سٹالز رمضان سہولت بازاروں میں نہ لگ سکے۔

برائلر گوشت رمضان بازاروں میں 482 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 497 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔حکومت نے مٹن اور بیف کی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی ہیں، لیکن یہ گوشت مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہو سکا۔رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں کہیں بھی سرکاری نرخوں پر مٹن اور بیف دستیاب نہیں ہیں، جس سے صارفین کو مہنگائی اور قلت کا سامنا ہے۔صارفین کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ رمضان میں گوشت کی دستیابی اور قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنایا جا سکے۔