مرغی، مٹن اور بیف سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت، شہری پریشان

مرغی، مٹن اور بیف سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت، شہری پریشان

مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے 10 سے 15 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہونے لگا، جبکہ مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان نمایاں فرق برقرار ہے۔

سرکاری ریٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 439 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 455 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔مٹن کی سرکاری قیمت 600 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود بازار میں یہ 2 ہزار 800 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو کے مقابلے میں مارکیٹ میں 1 ہزار سے 1 ہزار 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 261 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 270 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور گراں فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔