ماہرین نے خبردار کیا: انسانیت عالمی تباہی کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے

ماہرین نے خبردار کیا: انسانیت عالمی تباہی کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے

ویب ڈیسک: جوہری ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انسانیت عالمی تباہی کے خطرے کے انتہائی قریب ہے۔

 غیر منافع بخش ادارے Bulletin of the Atomic Scientists کے مطابق سال 2026 کے لیے ڈومز ڈے کلاک کو آدھی رات سے صرف 85 سیکنڈ قبل پر سیٹ کر دیا گیا ہے، جو دنیا کے لیے خطرناک حد تک قریب ہونے کی علامت ہے۔ادارے کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ (SASB) نے کہا ہے کہ جوہری جنگ، نئی اسلحہ دوڑ اور خلا میں عسکری منصوبے عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی طاقتیں دوبارہ ایک خطرناک مقابلے میں الجھ رہی ہیں اور مزید تباہ کن جوہری ہتھیار تیار کیے جا رہے ہیں۔SASB کے ایک رکن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ "گولڈن ڈوم" منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلا میں ہتھیار رکھنے کا یہ تصور دنیا کو خلائی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، جس کے نتیجے میں روس اور چین کی جانب سے سخت ردعمل متوقع ہے۔

ماہرین نے مزید خبردار کیا کہ اگر روس اور امریکا کے درمیان اسلحہ سازی کے معاہدے ختم ہو گئے تو دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں مزید شدت لا سکتے ہیں، جو پوری انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی رہنما فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کریں تو ڈومز ڈے کلاک کی سوئیاں آدھی رات پر پہنچنے سے کوئی روک نہیں سکے گا اور قیامت محض استعارہ نہیں رہے گی۔