پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زلزلے زمین کی تین بڑی پلیٹوں—یوریشین، بھارتی اور اریبین—کے حرکت کرنے کے باعث آتے ہیں۔ زیر زمین حرارت جمع ہونے سے یہ پلیٹس سرکتی ہیں، جس سے زمین ہلتی ہے اور زلزلہ پیدا ہوتا ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب پھیلتی ہیں، اور زیادہ خطرہ ان علاقوں میں ہوتا ہے جو پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے، جس کی وجہ سے یہاں کسی بھی وقت زلزلے کا امکان رہتا ہے۔ کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، مکران، ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک کے شہر زلزلوں کے حساس علاقوں میں شمار ہوتے ہیں، خاص طور پر کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے۔ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان زلزلوں کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے، اور فالٹ لائنز پر رہنے والے شہریوں کو ہر وقت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔