فیملی وی لاگر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور تنازعات سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے درمیان اختلافات میں شدت آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں کے درمیان بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ان کے گھر آئے اور ایمان رجب سے بات چیت کی۔ عون شیخ کے مطابق، رجب بٹ کے ماموں نے ایمان کو واضح طور پر کہا کہ "رجب بٹ ایسا ہی رہے گا، وہ نہیں بدلے گا، اب تم خود فیصلہ کرو کہ تمہیں یہ گھر بسانا ہے یا نہیں۔"
عون شیخ نے کہا کہ وہ اپنی بہن کے رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں، لیکن اگر رجب بٹ ان کے بہن کے ساتھ ناانصافی کریں، سوشل میڈیا پر غلط بیانی کریں یا الزام تراشی کریں تو یہ صورتحال برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ سوشل میڈیا پر بیان نہ دیتے تو معاملہ اتنا بڑھتا نہیں، لیکن ان کے نزدیک بہن کی عزت اور دفاع سب سے اہم ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ کی ازدواجی زندگی، مبینہ بے وفائی کے اسکینڈلز اور دیگر تنازعات پہلے بھی خبروں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہے ہیں۔ اب یہ نیا بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔