اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر فیصل نے کہا ہے کہ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ کیسے اسلحہ لائسنس بنوا رہے ہیں؟ اسلحہ اس کے پاس ہو جو ٹیکس جمع کرواتا ہو۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل کی زیرصدارت ہوا جس میں اسلحہ لائسنس پر بحث ہوئی۔اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ نان فائلرز کو 33 ہزار اور فائلرز کو صرف 3 ہزار لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو فائلر نہیں ہے ان کے لائسنس فوری منسوخ کیے جائیں، اسلحہ لائسنس جاری ضرور کریں لیکن وہ ٹیکس تو ادا کریں۔