پنجاب میں 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ، متعدد دکانیں سیل

 393 ڈیلرز کے لائسنس کی تصدیق کے بعد انہیں گرین سرٹیفکیٹ جاری  کردیئے گئے:محکمہ داخلہ
لاہور (آئی این پی ) محکمہ داخلہ پنجاب نے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دئیے اور جعلی ڈیلرز کی دکانیں سیل کردی گئیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں غیرقانونی اسلحے کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔ذرائع کے مطابق غیرقانونی اسلحے کے جعلی ڈیلرز کی دکانیں سیل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اسلحے کی غیر قانونی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے بھر کے اسلحہ ڈیلرز کی ویری فکیشن اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 511 اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 393 ڈیلرز کے لائسنس کی تصدیق کے بعد انہیں گرین سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں تاہم 90 اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی اسکروٹنی تاحال جاری ہے