ایف بی آر کے نوٹس پر عمل نہ کرنیوالے فائلر اور نان فائلرز پر بھاری جرمانے

ایف بی آر کے نوٹس کی پہلی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ‘بار بار خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ 20 لاکھ روپے تک بڑھ سکتا ہے:میڈیارپورٹ
اسلام آباد (آئی  این پی )آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں فائلرز اور نان فائلرز سے متعلق قوانین مزید سخت کیے جائیں گے، اور ایف بی آر کے نوٹس پر عمل نہ کرنے والے فائلر اور نان فائلرز پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق  فنانس بل   میں کہا گیا ہے کہ  ایف بی آر کے نوٹس کی پہلی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا، نوٹس کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ 20 لاکھ روپے تک بڑھ سکتا ہے۔یکم جولائی سے الیکٹرانک ٹیکس مانیٹرنگ سسٹم نصب نہ کرنے پر کارروائی ہوگی، ایف بی آر کی مانیٹرنگ سسٹم اور الیکٹرانک ٹیکس نظام کو خراب کرنے پر 5 سال کی قید کی سزا ہو سکے گی، فیکٹریوں، کارخانوں اور دکانوں پر ایف بی آر کے مانیٹرنگ نظام کو توڑنے یا نقصان پہنچانے پر سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے