تین سال کے دوران 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری کئے :وزارت داخلہ

اسلام آباد (آن لائن)وزارت داخلہ نے گزشتہ تین سال کے دوران ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، جن کے مطابق مجموعی طور پر 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق ان میں 11 ہزار سے زائد غیر ممنوعہ بور جبکہ 2 ہزار 770 ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں 3 ہزار 151 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ 2025 میں 3 ہزار 125 لائسنسوں کا اجرا ہوا۔ رواں سال وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک 4 ہزار 668 اسلحہ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا کی مجموعی تعداد 13 ہزار 922 رہی۔ تاہم فراہم کردہ تفصیلات میں ہر سال کے دوران ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے الگ الگ لائسنسوں کی تعداد واضح نہیں کی گئی۔