اسلام آباد میں پٹرول پمپوں پر آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آ ئی این پی )ملک میں اسمگل شدہ تیل اور غیر قانونی آئل سپلائی چین کے خلاف پیٹرولیم ڈویژن نے تمام پیٹرول پمپس پر آٹو میٹک ٹینک گیجنگ (اے ٹی جی ) سسٹم لازمی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔ رپورٹ  کے مطابق آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم کے ذریعے فیول کی مقدار، اسٹوریج اور فروخت کا مکمل ریکارڈ خودکار طریقے سے مرتب کیا جائے گا۔ ٹینک سے نوزل تک تمام ڈیٹا ڈیجیٹل انداز میں محفوظ ہوگا، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن ممکن ہو سکے گی۔