لاہور میں کئی پمپوں پر پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی

پمپوں پر عملہ کہتا ہے  ہائی آکٹین ڈلوا لیں:شہری‘حکومت فوری مداخلت کرے:تیل کمپنیاں
لاہور (آئی این پی)لاہور میں کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی۔موجودہ صورتِ حال میں پریشان حال شہری کا کہنا ہے کہ کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں، عملہ کہتا ہے  ہائی آکٹین ڈلوا لیں۔دوسری جانب تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی ممکنہ قلت سے خبردار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔