بھارت میں ایندھن بحران شدید ہوگیا، پٹرول پمپوں پر پولیس تعینات

پمپوں پر شہریوں کی قطاریں لگ گئیں‘کئی مقامات پر لوگ24گھنٹے مسلسل کھڑے رہے 
نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس تعینات کرنا پڑ گئی۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایندھن کی کمی نے شہریوں میں خوف و ہراس کو بڑھا دیا ہے اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے پیٹرول کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں، جبکہ پمپس پر شدید رش کے باعث ایندھن کی دستیابی غیر یقینی ہو چکی ہے۔