دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی‘مل میں کام عارضی طور پر بند کر دیا گیا‘زخمی مزدور ہسپتال منتقل
جھنگ(آ ئی این پی )صوبہ پنچاب کے ضلع جھنگ میں شوگر ملز کی ٹربائن پھٹنے سے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شوگر ملز میں سٹیم لائن ٹربائن اچانک پھٹ گئی، جس سے زوردار دھماکا ہوا اور مل کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی۔واقعے کے بعد شوگر ملز میں کام عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔