کوٹ ادو(خصوصی رپورٹ)کوٹ ادو میں شیخو شوگر مل سناواں کے زیر تعمیر یونٹ کے رہائشی کیمپس میں آگ لگنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں شیخو شوگر مل سناواں کے زیر تعمیر یونٹ کے رہائشی کیمپس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو مزدور جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ کے عمل کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا،۔جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت حسنین رضا، سکنہ النواز کالونی جھنگ، اور نعمان، سکنہ فتح پور ضلع لیہ کے طور پر ہوئی ہے۔