یمن سے یو اے ای کا انخلا ء سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کیلئے ایک بنیادی پتھر ہے : شہزادہ فیصل بن فرحان
وارسا (آ ئی این پی )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے یمن سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا انخلا سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کیلئے ایک بنیادی پتھر ہے جو علاقائی استحکام میں مددگار ثابت ہو گا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو پولینڈ کے دورے کے موقعے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان نقطہ نظر کا فرق رہا ہے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔