کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے مشکوک مالی لین دین کی نگرانی بھی خصوصی یونٹ کی ذمہ داری ہوگی:ایف آئی اے حکام
اسلا م آباد(آئی این پی )وفاتی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا۔ حکام کے مطابق کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر قائم کیا گیا، خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاون کی تحقیقات کرے گا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے مشکوک مالی لین دین کی نگرانی بھی خصوصی یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی سے متعلق سائبر جرائم اور مالیاتی فراڈ کی تحقیقات بھی کرے گا۔