نیا ونڈر بوائے آنے والا ہے، اللہ اللہ کریں : مشعال یوسفزئی

8فروری کو پنجاب میں سب سے زیادہ 804 والی پتنگیں اڑائی جائیں گی :رہنما پی ٹی آئی
 اسلام آباد  (آ ئی این پی )پی ٹی آئی  رہنما مشعال یوسفزئی  نے کہا  ہے   ن لیگ کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب ایک نیا "ونڈر بوائے آنے والا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  کہا کہ 8 فروری کو اتوار کا دن ہے اسی دن ہم نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے، تمام شاہراہیں بلاک کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز ٹریفک اور بازاروں کی سرگرمیاں زیادہ ہوتی ہیں، اسی لیے اسی دن احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ 8 فروری کو حکومت پنجاب نے بسنت کا پروگرام رکھا ہوا ہے، جبکہ اسی روز پنجاب میں سب سے زیادہ 804 والی پتنگیں اڑائی جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم 8 فروری کو مکمل پہیہ جام ہڑتال کریں گے اور سڑکوں پر احتجاج ہوگا