برطانیہ کے مختلف علاقے شدید برفباری سے ونڈر لینڈ میں تبدیل

برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا، سردی کی لہر نے ہر شے کو منجمد کر دیا
 لندن(آئی این پی) برطانیہ میں برف باری اور سردی کی شدید لہر نے ہر شے کو منجمد کر دیا ہے، دھند، برف باری اور یخ بستہ ہواں نے پارہ نقطہ انجماد سے گرا دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے علاقہ ونڈرلینڈ کا منظر پیش کر رہا ہے،  برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے کچھ حصوں، مِڈ لینڈز اور مشرقی ویلز میں تاحال یلو وارننگ الرٹ ہے۔