پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے، آبپاشی نظام ناقص ہے
اسلام آباد(آ ئی این پی )عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے پر زور دیا ہے جبکہ ریونیو بڑھانے کیلئے آلودگی کی حوصلہ شکنی کی بھی تجویز دے دی۔عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں ترقی کے موضوع پر رپورٹ جاری کی ہے ۔عالمی بینک کے مطابق جنوبی ایشیا میں زیرِ زمین پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے، جہاں ناقص آب پاشی نظام اور غیر مرثر زرعی طریقوں سے پانی ضائع ہو رہا ہے، پنجاب میں جدید آب پاشی منصوبے سے 57 فی صد پانی کی بچت ہوئی، اور جدید زرعی منصوبوں سے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فی صد اضافہ ہوا۔