خالد مقبول اور مصطفی کمال سمیت رہنمائوں کو سکیورٹی واپس دیدی گئی

 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائو ں سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی: ضیا لنجار،شرجیل میمن
 کراچی(آئی ا ین پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کو سکیورٹی واپس دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول، وفاقی وزیر  مصطفی کمال، فاروق ستار اور انیس قائم خانی کو سکیورٹی واپس دے دی گئی  ۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے بھی پیپلزپارٹی کے رہنما کا رابطہ ہوا ہے اور انہیں بھی سکیورٹی واپس ملنے کا امکان ہے۔دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم سکیورٹی واپس لینے کے ٹول کو پروپٍیگنڈا کے طورپر لے رہی ہے، لوگ پیاروں کی ڈیڈ باڈی ڈھونڈ رہے تھے، آپ سیاست کررہے تھے