خالد صدیقی اور مصطفی کمال گروپ میں جھڑپ،پتھرائو ،فائرنگ ،3افراد زخمی

کراچی (خصوصی رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال گروپ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے،بہادرآباد میں پارٹی اجلاس کے بعد دونوں دھڑوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ، ہوائی فائرنگ اور پتھرائو کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے،ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی اجلاس کے بعد رہنمائوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے، جس کے بعد ایم پی اے اعجاز الحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کے کارکنوں نے ہاتھا پائی کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ منگلا شرما اور سبین غوری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ پارٹی دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی اور وہاں نصب ڈی وی آر بھی حملہ آور ساتھ لے گئے،امین الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے بعد یہ معاملہ اب مزید اسی انداز میں چلنا ممکن نہیں۔