اداکاری کے شوق اور جنون کی بات کرتے ہوئے اداکارہ تلوتاما شوم کا نام سامنے آتا ہے جو ان دنوں بالی ووڈ کی ویب سیریز "پاتال لوک" کے سیزن 2 میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
تلوتاما نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری کا فن روایتی طریقوں سے نہیں سیکھا۔ وہ این ایس ڈی یا ایف ٹی آئی جیسی تربیتی اداروں کی بجائے نیویارک کی بدنام زمانہ جیل میں دو سال گزار کر اداکاری کے فن میں مہارت حاصل کی۔ یہاں انہوں نے خاتون اور مرد قیدیوں کے ساتھ وقت گزارا، جن میں طالب علم بھی شامل تھے، اور ان سے انسانی نفسیات اور پیچیدگیوں کو سمجھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تلوتاما شوم جیا بچن کی بہو ہیں، کیونکہ وہ جیا بچن کے بھانجے کنال راس کی اہلیہ ہیں۔ کنال راس کی والدہ نیتا راس، جیا بچن کی بہن ہیں، جس کے باعث تلوتاما شوم کو جیا بچن کی بہو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ تلوتاما اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کم ہی لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں۔