جیا بچن تصویر بنانے پر مداح پر برہم، ویڈیو وائرل

جیا بچن تصویر بنانے پر مداح پر برہم، ویڈیو وائرل

بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ، بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن، حال ہی میں منوج کمار کی دعائیہ تقریب میں ایک مداح کے موبائل فون سے تصویر بنانے پر برہم ہو گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

اتوار کے روز منعقدہ اس دعائیہ تقریب میں جیا بچن ایک گروپ خواتین سے بات چیت کر رہی تھیں، کہ اچانک ایک بزرگ خاتون ان کے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہیں اور ایک مرد تصویر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس پر جیا بچن نے فوراً ان کا ہاتھ ہٹا دیا اور اس شخص کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سنجیدہ تقریب میں تصاویر نہیں لینی چاہئیں۔ویڈیو میں واضح طور پر جیا بچن کا غصہ دیکھا جا سکتا ہے، اور اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کا ردعمل ملا جلا رہا۔ کچھ صارفین نے جیا کے رویے کو سخت اور بدتمیز قرار دیا، جبکہ دوسروں کا کہنا تھا کہ دعائیہ تقاریب میں اس طرح کی بے تکلفی مناسب نہیں ہوتی۔

یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی، اور اس پر مختلف رائے سامنے آ رہی ہے کہ آیا جیا کا ردعمل صحیح تھا یا نہیں۔یاد رہے کہ منوج کمار، جو کہ معروف اداکار اور فلمساز ہیں، حال ہی میں دل کی تکلیف کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، اور ان کی دعائیہ تقریب میں بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔