نبیل قریشی نے فہد مصطفیٰ کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ دے دیا

نبیل قریشی نے فہد مصطفیٰ کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان کے معروف ہدایتکار نبیل قریشی نے اداکار فہد مصطفیٰ کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ فہد مصطفیٰ کو اداکاری پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ وہ زیادہ تر اچھے میزبان ہیں اور اداکاری میں مہارت کم ہے۔ویڈیو میں ببرک شاہ نے بھی فہد مصطفیٰ کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فلموں یا ڈراموں کے لیے زیادہ موزوں نہیں ہیں اور ان کی بہترین صلاحیت میزبانی میں ہے، جس کا موازنہ قدیم میزبان طارق عزیز سے کیا گیا۔نبیل قریشی نے اس کلپ پر اپنے ردعمل میں کہا: "یار اداکاری کیوں نہیں سیکھتے؟ کب سیکھو گے؟" جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی۔