فیروز پورروڈ :بائیکرلین کا مجموعی طورپر 75فیصد کام مکمل

روٹ کو آئندہ ہفتے کھول دیا جائے گا:ڈی جی ایل ڈی اے کا دورہ ، کام کاجائزہ 
لاہور (خصوصی رپورٹ)بائیکر لین کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے ہمراہ بائیک لائن کے روٹ کا دورہ کیا اور کینال جنکشن تا لاہور بریج بائیکر لین کے روٹ کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک فلائی اوور پر بھی بائیکر لین بنائی جا رہی ہے۔ کلمہ چوک فلائی اوور کے دونوں اطراف بائیکر لین پر کام جاری۔ کلمہ چوک سے لاہور بریج دونوں اطراف دو شفٹوں میں کام جا ری ہے۔ بائیکر لین کا مجموعی طور پر پچھتر فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے بائیکر لین کے مکمل روٹ کو آئندہ ہفتے کھول دیا جائے گا۔ فیروز پور روڈ کینال سے لاہور بریج تک دونوں اطراف کل 10 کلومیٹر بائیکر لین پر کام جاری ہے۔ شہریوں کے ساتھ مل کر بائیکر لین کا کلچر پروموٹ کریں گے۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ گلبرگ اور لبرٹی چوک کا دورہ کیا۔