پنجاب میں 75فیصد گارڈاسلحہ کے استعمال اورڈیوٹی مینول سے ناواقف

1لاکھ24ہزار گارڈزکو2ہفتے اور24ہزارٹرینڈ گارڈزکو1ہفتے کی ٹریننگ دی جائیگی
سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی مینول ،اسلحہ کا استعمال اور ویپن ہینڈلنگ بتائی جائے گی:پولیس حکام
  لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں سکیورٹی گارڈاسلحہ کے استعمال وڈیوٹی مینول سے ناواقف نکلے، سروے میں صرف 25  گارڈز اسلحہ کے استعمال سے واقف نکلے پولیس حکام کے مطابق پولیس نے صوبہ بھرمیں ڈیڑھ لاکھ سکیورٹی گارڈزسے سروے  کیا، پولیس نے سکیورٹی گارڈزسے اسلحہ کے استعمال،ڈیوٹی مینول بارے سوالات کیے سروے میں صرف25فیصدگارڈزاسلحہ کے استعمال کے واقف نکلے،75فیصدگارڈزڈیوٹی مینول اوراسلحہ کااستعمال نہیں جانتے۔پولیس حکام کے مطابق 1لاکھ24ہزارسکیورٹی گارڈجواب دینے میں ناکام رہے،زیادہ تر سکیورٹی گارڈزکے پاس اسلحہ بھی بہترحالت میں موجود نہیں ہے۔پولیس نے تمام سکیورٹی گارڈز کوٹریننگ دینے بارے محکمہ داخلہ کوتجویز دیدی،1لاکھ24ہزارسکیورٹی گارڈزکو2ہفتے اور24ہزارٹرینڈ گارڈزکو1ہفتے کی ٹریننگ دی جائیگی۔سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی مینول ،اسلحہ کا استعمال اور ویپن ہینڈلنگ بتائی جائے گی،سکیورٹی گارڈز کو پولیس لائنز میں فائرنگ پریکٹس بھی کروائی جائے گی۔