72.48 فیصد شرکاء نے نئے صوبوں کے قیام کو عوامی مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ قرار دیا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی امور میں بہتری اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے میں حمایت کا رجحان نمایاں ہوگیا۔ ایک ملک گیر سروے کے مطابق 75.52 فیصد پاکستانیوں نے نئے صوبوں کے قیام کی کھل کر حمایت کی ہے۔سروے میں مجموعی طور پر 4 ہزار 18 افراد نے حصہ لیا، جن میں پنجاب سے 40.49 فیصد، سندھ سے 35.52 فیصد، خیبرپختونخوا سے 14.09 فیصد جبکہ بلوچستان سے 2 فیصد افراد شامل تھے۔سروے کے نتائج کے مطابق 72.48 فیصد شرکاء نے نئے صوبوں کے قیام کو عوامی مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ قرار دیا، جبکہ نئے صوبوں کی تعداد کے تعین کے حوالے سے 40 فیصد سے زائد شرکاء نے اس فیصلے کے لیے ماہرین سے مشاورت کی حمایت کی۔نئے صوبوں کی ممکنہ تعداد کے حوالے سے سروے میں 26.40 فیصد شرکاء نے پاکستان میں 24 نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی، جبکہ 21.95 فیصد نے 12 نئے صوبوں کے قیام کو بہتر آپشن قرار دیا۔سروے کے مطابق 11.45 فیصد شرکاء چھ نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں۔