خاندانی تنازع پر فائرنگ،ماں ،2 بیٹوں سمیت 4 زخمی

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)نواحی موضع بکاجھجھ کے قریب خاندانی تنازع پر 3 افرادکی فائرنگ سے کار سوارماں 2بیٹوں سمیت 4افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوارکی شام24سالہ رضا،اسکابڑا بھائی25سالہ اعظم، والدہ شیمابی بی اورچچازاد28سالہ وارث علی کار پرکلیرکلاں سے واپس جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگاکرکھڑے رضوان عرف کالی نے دوساتھیوں کے ہمراہ کارپرفائرنگ کردی جس سے چاروں زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔