پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے چک 98ڈی نورپور پل ،کمیر روڈ پر خاندانی تنازع پر رشتہ داروں کا آپ میں جھگڑا ہوگیا، دست و گریباں ہونے، تشدد کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی فوری کارروائی ،طبی امداد کے بعد زخمیو ں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک 98ڈی میں خاندانی مسائل کے باعث رشتہ داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہو گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو ئے جن میں 48سالہ نیاز ولد محمد حنیف ، 52سالہ ممتاز ولد محمد حنیف اور 40سالہ ذوالفقار ولد محمد حنیف شامل ہیں۔ ریسکیو کی ٹیم نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔ترجمان ریسکیو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو چاہے کہ خاندانی اور ذاتی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔