محمد شہباز اور اس کا بھائی کراسنگ کے دوران پھسل کر ٹرالی کے نیچے آ گئے
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) چک 339 ای بی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا،موٹر سائیکل سوار کراسنگ کے دوران پھسل کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئے،حادثہ میں 26 سالہ محمد شہباز جاں بحق جبکہ اسکا بھائی 30 سالہ محمد الیاس زخمی ہوگیا،دونوں بھائی چک 50 ای بی کے رہائشی تھے، زخمی محمد الیاس کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال منتقل کر دیا گیا۔