کھوکھر روڈ پر حادثہ، 64 سالہ انور دم توڑ گیا ، لاش ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) نور روڈ پر نظامی ہسپتال کے قریب کھوکھر روڈ کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 64 سالہ انور ولد نذیر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم انور موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش نواز شریف ہسپتال منتقل کردی۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔