پیٹرول پمپ کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا‘ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سگیاں چوکی کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل اینٹوں سے بھری ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دوموٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ایک زخمی ہو گیا پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق سگیاں کے علاقے میں واقع پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا