کوریئر کمپنی نے ڈاک لیٹ دی،امیدواروں کا وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ
لاہور(خصوصی رپورٹ) خالی اسامیوں پر محکمہ وائلڈ لائف نے درجنوں اْمیدواروں کو نظر انداز کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے ویٹرنری ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے اشتہار میں بائی ڈاک اپلائی کرنے کی شرط عائد کی جس کی 25جنوری آخری تاریخ رکھی گئی ،22اور 23جنوری کو ڈاک کے ذریعے اپلائی کرنے والوں کی ڈاک نجی کمپنی نے 25جنوری کے بعد پہنچائی جس سے محکمہ نے ان درجنوں اْمیدواروں کے انٹرویو لینے سے انکار کردیا ہے اور اْمیدواروں نے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجاب اس کا نوٹس لیں ،ہم نے تو مقررہ تاریخ سے تین روز قبل ڈاک کے ذریعے اپلائی کردیا تھا مگر محکمہ وائلڈ لائف اس پر اپنوں کو نوازنے کے لیے ہمارے ساتھ زیادتی کررہا ہے۔