لندن میں پاکستانی صحافی سفینہ خان کا دعویٰ: چاہت فتح علی خان پر انڈے مارنے کا واقعہ 3 ماہ پرانا ہے

لندن میں پاکستانی صحافی سفینہ خان کا دعویٰ: چاہت فتح علی خان پر انڈے مارنے کا واقعہ 3 ماہ پرانا ہے

ویب ڈیسک: لندن میں مقیم پاکستانی خاتون صحافی سفینہ خان نے گلوکار چاہت فتح علی خان پر انڈے مارنے کے واقعے کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ حالیہ دنوں میں نہیں بلکہ تقریباً 3 ماہ قبل پیش آیا تھا۔

سفینہ خان کے مطابق وہ اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز ’پراٹھا سٹاپ کیفے‘ کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔ اس دوران چاہت فتح علی خان کیفے کے اسٹاف کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے، جب دو نوجوان، جو پہلے ان کے ساتھ تصاویر لے چکے تھے، اچانک پیچھے سے آئے، چہرے چھپائے اور گلوکار پر انڈے مارے۔چاہت فتح علی خان نے واقعے کے فوری بعد پولیس کو بلانے کی کوشش کی، تاہم کیفے مالکان نے ایسا نہ کرنے کی درخواست کی تاکہ ان کا کاروبار بدنامی سے بچ سکے۔ گلوکار نے واقعے کی ویڈیو طلب کی، لیکن انہیں بتایا گیا کہ کسی کے پاس یہ ویڈیو موجود نہیں تھی۔

سفینہ خان نے اس ویڈیو کے حالیہ وائرل ہونے پر خدشہ ظاہر کیا کہ اسے چاہت فتح علی خان کے نام پر کیفے کی شہرت بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو غیر اخلاقی اور موقع پرستانہ قرار دیا اور کیفے انتظامیہ کو اوپن چیلنج دیا کہ اگر ان کی معلومات غلط ہیں تو وہ اپنا مؤقف پیش کریں اور ثابت کریں کہ یہ ویڈیو نئی ہے، پرانی نہیں۔