تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے تو اس کا سارا کریڈٹ حکومت کو جائے گا، لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا ذمہ دار بھی حکومت ہی ہوگی۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام حکومت کا اہم فرض ہے اور ملک میں جاری سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کیے گئے تھے۔ تاہم، انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ ان کی بدنیتی مذاکرات کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں نیک نیتی اور مثبت انداز کی ضرورت ہے، اور پی ٹی آئی کے مطالبات بہت مناسب تھے، لیکن حکومت کے رویے میں بدنیتی نظر آ رہی ہے، جو کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔اس سے قبل، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 18 لاکھ پاکستانیوں کا ملک سے باہر چلا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان ترقی نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ وہ حکومت جس نے عوامی مینڈیٹ چوری کر کے فارم 47 کی حکومت بنائی، وہی حکومت مذاکرات کے عمل سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کے رویے کو منافقانہ قرار دیا اور کہا کہ مذاکرات کے آغاز سے ہی حکومت نے اس عمل کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔