مجھے سو فیصد یقین نہیں کہ تیسری مرتبہ صدر نہیں بن سکتا:ٹرمپ

مجھے سو فیصد یقین نہیں کہ تیسری مرتبہ صدر نہیں بن سکتا:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین نہیں کہ وہ تیسری مرتبہ صدر کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

فلوریڈا میں ہاؤس ریپبلکن ممبرز کانفرنس کے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے بڑی رقم جمع کرلی ہے، جسے وہ شاید اپنے لیے استعمال نہ کرسکیں، لیکن اس بارے میں انہیں مکمل یقین نہیں۔ٹرمپ نے اس غیر یقینی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن سے سوال کیا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا وہ دوبارہ صدارتی انتخاب لڑ سکتے ہیں یا نہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے تیسری بار صدر بننے کے امکان کا اشارہ دیا ہو۔ لاس ویگاس، نیواڈا میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا کہ وہ تین بار ملک کی خدمت کریں۔اس بیان کے بعد امریکی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مستقبل کے سیاسی منصوبوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔