مجھے یقین نہیں ہے کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مجھے یقین نہیں ہے کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں دونوں ممالک کو بہت کچھ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ اگر چین اور روس ایران کی مدد کر بھی رہے ہیں تو یہ بہت محدود سطح پر ہوگی، تاہم انہیں یقین نہیں کہ دونوں ممالک اس معاملے میں بالکل بھی ملوث ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے پاس اس معاملے میں بہت کچھ کھونے کے لیے ہے اور اگر وہ ایران کی مدد کر رہے ہوں گے تو امریکا کو اس کا علم ہوجائے گا، اور وہ بھی بہت جلد۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے یہ بیانات ان کے گزشتہ دعوؤں کے تناظر میں سامنے آئے ہیں، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے مئی میں ملاقات کے دوران انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ چین ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔ ٹرمپ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی انہیں ایران کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔