سیف علی خان پر حملہ: ملزم کی مدد کرنے والی خاتون کا انکشاف

سیف علی خان پر حملہ: ملزم کی مدد کرنے والی خاتون کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ان کی رہائش گاہ پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور پانچ دن تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔

 تحقیقات کے دوران ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کی ایک خاتون تک رسائی حاصل کی، جو حملہ آور شرف الاسلام کو جانتی تھی۔ شرف الاسلام، جو ایک بنگلہ دیشی شہری ہے، غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہو کر سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی مدد کرنے والی خاتون، شیخ خوکومونی، نادیہ ضلع سے تعلق رکھتی تھی اور شرف الاسلام کو موبائل سم کارڈ فراہم کرنے میں ملوث تھی۔ اس خاتون کا پتا اس سم کارڈ کی چھان بین کے دوران چلایا گیا، جو ملزم بھارت میں اپنے قیام کے دوران استعمال کرتا تھا۔مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ شرف الاسلام نے اپنے بھارت میں داخلے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے بیجو داس رکھ لیا تھا اور ممبئی جانے سے پہلے مغربی بنگال میں کچھ وقت گزارا تھا۔ اس نے انکشاف کیا کہ وہ تقریباً سات ماہ قبل دریائے داؤ عبور کر کے میگھالیہ کے راستے بھارت میں داخل ہوا تھا۔