سیف علی خان کے گھر حملہ آور کی داخلے میں اندر سے کسی کی مدد: ممبئی پولیس

سیف علی خان کے گھر حملہ آور کی داخلے میں اندر سے کسی کی مدد: ممبئی پولیس

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 پولیس نے سیف علی خان پر جان لیوا حملہ ہونے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد مشتبہ شخص کی شناخت کر لی ہے، جو ممکنہ طور پر ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر اداکار کے گھر میں داخل ہوا تھا۔ممبئی کرائم برانچ کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سیف علی خان کے گھر میں سے کسی شخص نے حملہ آور کی گھر میں داخل ہونے میں مدد کی ہو سکتی ہے۔ پولیس نے اس معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے پوش علاقے میں اداکار کے گھر میں ہونے والے اس حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حقیقت تک پہنچا جا سکے۔پولیس اس بات پر زور دے رہی ہے کہ وہ حملے کے تمام پہلوؤں کی تفتیش کریں گے اور جلد ہی معاملے کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔