عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت دہلی میں ہونے والے 5 فروری کے الیکشن کے دوران ووٹرز کو خریدنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔
انہوں نے اپنی ویڈیو بیان میں کہا کہ بی جے پی نے پولیس کی مدد سے سرعام ووٹ خریدنے کے لیے تحائف جیسے شراب، سونے کی چینیں اور دیگر قیمتی اشیاء کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ اس عمل سے جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اور یہ پیسہ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق بھارتی جمہوریت کے لیے ایک "گالی گلوچ پارٹی" کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کیجریوال نے مزید الزام عائد کیا کہ دہلی کے 70 حلقوں میں بی جے پی کے کہنے پر 10 دسمبر 2024 کو ووٹرز کے نام حذف کیے گئے اور انتخابی رجسٹریشن افسران نے درخواستوں کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے بغیر پراسیس کا عمل جاری رکھا ہے۔ اس طرح بی جے پی کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ووٹوں کی خریداری کر رہی ہے تاکہ دہلی کے انتخاب میں کامیاب ہو سکے۔