امریکی سینیٹ میں ریپبلکنز کی اکثریت، صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری

امریکی سینیٹ میں ریپبلکنز کی اکثریت، صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری

ویب ڈیسک:امریکی سینیٹ میں ریپبلکنز نے اکثریت حاصل کر لی ہے، جن کی 100 رکنی سینیٹ میں 51 نشستیں ہو گئی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کے پاس 43 نشستیں ہیں۔ سینیٹ میں اکثریت کے لئے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں، جو ریپبلکنز کو حاصل ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات کے لئے کئی ریاستوں میں پولنگ کا عمل ختم ہو چکا ہے، اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق، کل 538 الیکٹورل ووٹس میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔ صدارتی عہدے کے لئے کسی بھی امیدوار کو جیت کے لئے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں۔

امریکا میں ووٹنگ کا آغاز نیو ہیمپشائر کے چھوٹے قصبے ڈکسوائل نوچ سے ہوا، جہاں پہلا ووٹ ڈالا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور نعرے بازی کی جا رہی ہے۔