’طعنہ دینے ہمارے ووٹوں سے ہی صد بنے‘بلاول بھٹو کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا اللہ کا ردعمل

’طعنہ دینے ہمارے ووٹوں سے ہی صد بنے‘بلاول بھٹو کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا اللہ کا ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید کے بعد وفاقی حکومت کے اہم رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیان دینے کی بھی ایک حد ہوتی ہے، اور سیاسی اختلافات کے باوجود دوسروں کی عزت و احترام ملحوظ خاطر رہنی چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بلاول بھٹو جن لوگوں کو طعنہ دے رہے ہیں، انہی کے ووٹوں سے صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے بلاول کے حالیہ جلسے میں دیے گئے بیان کو "جوش خطابت" کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ایسی باتوں پر سخت ردعمل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں شائستگی اور حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے۔پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں، سندھ کا ایک بوند پانی بھی چوری نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی گئی ہے اور یہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں بھی لایا گیا ہے، جو اس پر مناسب فیصلہ کریں گے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے معاملات درست کرے اور جیل کے عملے سے مکمل تعاون کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وہی افراد جیل میں ملاقات کے لیے جائیں جن کے نام فہرست میں شامل ہیں، غیر متعلقہ افراد کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیانات ذمہ داری کے ساتھ دینے چاہئیں، کیونکہ سیاست میں الفاظ کا وزن اور اثر بہت اہم ہوتا ہے۔