بلوچستان میں نوکریوں کی خرید و فروخت برداشت نہیں ہوگی، سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان

بلوچستان میں نوکریوں کی خرید و فروخت برداشت نہیں ہوگی، سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سینئر افسران سے حلف لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے میں سرکاری نوکریوں کی خرید و فروخت کسی صورت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرِ صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سرفراز بگٹی نے سینئر افسران سے حلف لیا کہ بلوچستان میں کوئی سرکاری نوکری فروخت نہیں ہوگی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہوئی تو نہ کوئی سیکریٹری بچے گا اور نہ ہی کوئی وزیر کارروائی سے محفوظ رہے گا۔وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے حوالے سے سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کی شکایات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور بدعنوانی یا بے ضابطگی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔