محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش، اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

مختلف شہروں کی موسمی صورتحال اور فضائی آلودگی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

لاہور
لاہور میں فضائی آلودگی بدستور سنگین ہے، اور ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 281 ریکارڈ کی گئی ہے، جو اسے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر لے آئی ہے۔

عسکری ٹین میں AQI: 435
امریکی قونصلیٹ: 412
غازی روڈ: 336
جوہر ٹاؤن: 326
موسم سرد اور خشک ہے، موجودہ درجہ حرارت 10°C ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے کے سبب آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

 کراچی
کراچی میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور رات کو خنکی رہنے کی توقع ہے:

موجودہ درجہ حرارت: 17°C
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 29-30°C
ہوا میں نمی: 68%
کراچی کا AQI دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر:

فضائی آلودہ ذرات کی مقدار: 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز
مائے کولاچی کا علاقہ: AQI 200+
 بلوچستان
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔

کوئٹہ: کم سے کم درجہ حرارت 0°C
قلات اور زیارت: -1°C
ژوب: 2°C
کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع:

کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ۔
 خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سردی اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے:دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، کالام میں بارش اور برفباری۔
دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک۔
 پنجاب
پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے:

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال: مطلع ابر آلود، تیز ہوائیں، بوندا باندی۔
مری اور گلیات: ہلکی بارش/برفباری۔
سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ: ہلکی دھند۔
 دیگر علاقے
اسلام آباد: سرد اور خشک موسم، مطلع ابر آلود، ہلکی بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر: برفباری کی پیشگوئی۔یہ صورتحال موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کے بڑھتے مسائل کی طرف اشارہ کرتی ہے، جس پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔