محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، جبکہ بعض شہروں میں فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور میں موسم اور فضائی آلودگی کی صورتحال
لاہور میں آج صبح سورج کی روشنی نے موسم کو خوشگوار کر دیا، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک اور سرد رہے گا۔
موجودہ درجہ حرارت: 9 ڈگری سینٹی گریڈ
فضائی آلودگی کی شرح: 156 (تشویشناک سطح)
لاہور آلودہ شہروں میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا۔
مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی:
امریکی قونصلیٹ: 238
جوہر ٹاؤن: 255
ڈی ایچ اے: 265
عسکری 10: 206
کراچی میں سردی کا اختتام، فضائی آلودگی برقرار
کراچی میں سرد موسم ختم ہونے کے قریب ہے، جہاں دن کے اوقات میں گرمی اور رات کے وقت خنکی برقرار رہے گی۔
موجودہ درجہ حرارت: 18 ڈگری سینٹی گریڈ
کم سے کم درجہ حرارت: 10-12 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 29 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا میں نمی کا تناسب: 63 فیصد
فضائی آلودگی کی شرح: 151 (پاکستان میں ساتواں آلودہ ترین شہر)
بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری
اپر دیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں رات سے بارش اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔خاص طور پر لواری، ڈوگدرہ، گانشال گوالدئی اور عشیرئی کے پہاڑوں پر شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
دیگر شہروں کا موسم
اسلام آباد اور گردونواح میں جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کرم اور باجوڑ میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک پہننے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔