واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا ۔کولمبیاکی تمام اشیا پرہنگامی ٹیرف فوری طور پرلاگوکردیا گیا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اسے مزید 25 فیصد ٹیرف بڑھا کر50فیصد کردیا جائے گا۔ کولمبین صدر نے امریکا سے تارکین وطن لے کرآنیوالی 2فوجی پروازوں کوواپس کردیاتھا ،صدر کولمبیاکا کہنا تھا کہ امریکا تارکین وطن کیساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کرسکتا۔