یورپی یونین نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنیکی تیاری کرلی

مذاکرات  سے مسئلہ حل نہ ہوا تو یورپی یونین کو مزید جارحانہ اقدامات کی ضرورت پڑے گی، لکسمبرگ وزیر خارجہ 
 لگسمبرگ (آئی این پی )یورپی یونین نے صنعتی مصنوعات پر امریکا کو زیرو ٹیرف معاہدے کی پیشکش کی ہے مگر ساتھ ہی تجارتی جنگ کے لیے بھی تیار ہوتے ہوئے جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے تجارت کا لکسمبرگ میں اجلاس ہوا جس میں  امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے نئے تجارتی ٹیرف پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چین سے تجارتی تعلقات اور عالمی تجارتی نظام میں یورپ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں یورپی یونین ٹریڈکمشنر کا کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائدکرنیکی تیاری کرلی ہے، ٹیرف کے لیے مصنوعات کی فہرست پر یورپی پارلیمنٹ میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، حتمی فہرست 15 اپریل کو منظور  ہوگی  جس کے بعد امریکی مصنوعات پر یورپی ٹیکسوں کا نفاذ شروع ہوجائیگا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لکسمبرگ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  اگر مذاکرات  سے مسئلہ حل نہ ہوا تو یورپی یونین کو مزید جارحانہ اقدامات کی ضرورت پڑے گی۔آئرلینڈ، پولینڈ اور یورپی کمیشن کے نمائندوں نے بھی ٹیرف کے عالمی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔