امریکا ہماری قیادت میں واپس آگیا اور کاروبار کے لیے کھلا ہے، ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ کاروباری حضرات اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کریں یا پھر ٹیرف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں، امریکا ہماری قیادت میں واپس آگیا ہے اور کاروبار کے لیے کھلا ہے، سعودی عرب اور اوپیک سے تیل کی قیمتیں فوری طور پر کم کرنے کے لیے بات کروں گا، یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے بہت جلد روسی صدر سے ملنا چاہتا ہوں ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب میں کہا کہ دنیا میں تمام کاروباری حضرات کو میرا پیغام بہت سادہ ہے کہ امریکا آئیں اور اپنی مصنوعات تیار کریں اور دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں کم ترین ٹیکس عائد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بنائیں گے جو کہ آپ کا استحقاق ہے پھر آسان حل ہے کہ آپ کو ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔