واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں اسکول کے فلسطینی طالب علم کو سیٹ بدلنے کی درخواست پر ٹیچر نے دہشت گرد قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کے حوالے سے بتایا کہ پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے بات چیت نہیں کرتا۔سکول انتظامیہ نے فلسطینی طالب علم کو انتہاپسند کہنے والے ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ نسل پرستانہ گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی