گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)’مار نہیں پیار ‘کا سلوگن صرف کاغذوں تک محدود ،باپ کی جانب سے بچے پر تشدد کی شکایت پر برہم ٹیچر نے طالبعلم کو مزید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نواحی گا ئوں کا رہائشی طالبعلم محمد سبحان اڈا شاہ جنید کے نجی سکول میں آ ٹھویں کلاس میں زیر تعلیم ہے، جسے مبینہ طور پر ٹیچر جاوید لطیف اکثر تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے،طالبعلم سبحان کے والد نے ٹیچر سے شکایت کی تو اس نے سخت برا منایا اور سبحان کو دوبارہ بری طرح ڈنڈوں سے پیٹ ڈالا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔